• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ہاکی، پاکستان آج نیوزی لینڈ کا سامنا کریگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چار ملکی انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول میں ہفتے کو آخری دو میچز کے فیصلے ہوں گے، پاکستان کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم مسلسل دو میچز جیت کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، جاپان کی ٹیم ایک میچ جیت کر اور دوسرا ڈرا کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے، نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک میچ ڈرا کھیل کر تیسرے نمبر پر موجود ہے، گرین شرٹس کو دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
تازہ ترین