اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، ورلڈ بنک نے پاکستان کی شرح ترقی 10 سالوں میں سب سے زیادہ قرار دی ہے‘ انتخابات نئی مردم شماری پر مقررہ مدت پرہی ہوسکتے ہیں ‘ قوم کو غیرریاستی عناصر کی جانب سے شدیدخطرات کا سامنا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دنیا پاکستان کو ابھرتی معیشت قرار دے رہی ہے جبکہ عمران خان اسے ڈوبتی معیشت قرار دے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا عمران خان کو دکھ کھائے جا رہا ہے، عمران خان کو اب سیاست میں بالغ ہو جانا چاہئے۔