سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کی وکلاء برادری کی جانب سے میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی کرپشن کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے کی قیادت قربان کلوڑ ، علی حیدر ادا ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ملک میں کرپشن کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ہماری حکام سے اپیل ہے کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی کرپشن کا نوٹس لے کر دونوں کو گرفتار کیا جائے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرائی جائے۔