سکھر (بیورو رپورٹ)سی ٹی ڈی سکھر تھانے پر رینجرز کے سب انسپکٹر نے روہڑی کے نزدیک تین نامعلوم دہشتگردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ دو روز قبل روہڑی کے نزدیک شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر رینجرز کی کارروائی میں مارے گئے تین دہشتگردوں کے واقعے کا سی ٹی ڈی سکھر تھانے پر رینجرز کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں ایف آئی آر داخل کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ شہداءکربلا کے چہلم کے موقع پر علی واہن پکٹ کے قریب چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد کوروکنے کا اشارہ کیاجنہوں نے ہم پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں تین دہشتگرد مارے گئے۔مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے ایک پسٹل اور دو خودکش جیکٹس برآمد کی ہیں، مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔