کوہاٹ (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے، اگر ملک میں صحیح طریقے سے احتساب کیا جائے تو حکمرانوں کی اکثریت سلاخوں کے پیچھے ہوگی ، متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے کوششیں آخری مراحل میں ہیں،قوی امید ہے کہ مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو کر الیکشن لڑیں گی۔قبل ازیں انہوں نے کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقہ مندوری میں تبلیغی اجتماع کے لئے جانے والے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور شہداء کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔