لندن (جنگ نیوز) الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان صلح ہوگئی۔انسٹاگرام پر اہلیہ کی ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ میرے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں اور وہ سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہیں۔رواں سال ماہ اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔