ملتان ( سٹا ف رپو ٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر مرزا فاروق جان نے کہا ہے کہ قائد پرویز مشرف کی قیادت میں پاکستان عوامی اتحاد ملکی سیاست میں نئی روح پھونک دے گا اور ملک ترقی و خوشحالی کے دوہرائے کی طرف گامزن ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے کی گئی ملاقات میں کیا ۔مرزا فاروق جان نے مزید کہا کہ 23جمہوری جماعتوں کا قائد پرویز مشرف کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ تمام بحرانوں کا فوری حل چاہتے ہیں جو آج وطن عزیز کو درپیش ہیں اور پرویز مشرف کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی متحد ہوں یا نہ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور امن ہی اے پی ایم ایل اور پاکستان عوامی اتحاد کا مشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد پرویز مشرف جلد پاکستان آئیں گے اور ان جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے جو انتقامی بنیادوں پر بنائے گئے۔