وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آج لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لاہور میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آیندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
ملاقات کل سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کی سماعت سے ایک روز پہلے ہو رہی ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا، نیب کی اپیل میں شریف خاندان کے تمام افراد کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔
ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے افراد نےحدیبیہ پیپرز ملز کے ذریعے ایک ارب 24 کروڑ روپے کے اثاثے غیر واضح ذرائع سے بنائے۔