رحیم یار خان میں 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹنے سے شہر بھر میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔
رحیم یار خان میں شاہ فیصل کالونی کے قریب 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
دوسری جانب گیس فلنگ کی دکانوں پر بھی رش لگ گیا ہے۔ اس موقع پر سوئی نادرن حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام آج شام تک مکمل ہوجائے ۔