سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیرفطری مگر مہاجروں کے لئے اچھا تھاجبکہ ایم کیو ایم کی سربراہی کرنا میرے لئے احمقانہ بات ہے اور میں یہ کبھی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 23 جماعتی اتحاد قائم کیا ہے، مزید لوگوں کو ساتھ ملا کر تیسری سیاسی قوت بنائی جاسکتی ہے۔
پرویز مشرف نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فارورڈ بلاکس کو ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔