راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ایک ماہ میں چار سینٹری ورکرز کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف میونسپل ورکز لیگ نے آج(پیر)کو آج مری روڈ پر احتجاج کا علان کردیا ہے۔حاجی فلروق صدر میونسپل ورکرز لیگ کے مطابق گیارہ نومبر کو صاردق آباد یونین کونسل27میں دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ڈورائیور شدید زخمی اور دو ورکر ہلاک ہوگے۔اٹھارہ اکتوبر کو بھی یونین کونسل23میں دو سینٹری ورکرز کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔جن کے قاتلوں کا آج تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ آج احتجاج کے بعد شہر میں مجرموں کی گرفتاری تک کام بند کردیا جائیگا۔جس کی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔