• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کیے جائیں،فضل الرحمان

Latest News
پشاور.......مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کیے جائیں،راہداری قومی تعمیروترقی کامنصوبہ ہے،تمام صوبوں کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔

جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جواب ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے قومی سطح پرہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا،راہداری روٹ میں تبدیلی سے سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے،اقتصادی راہداری سے متعلق شکوک وشبہات دورکرنے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ڈیڈ لاک نہیں چاہتے،حقائق سے حکومت کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
تازہ ترین
تازہ ترین