• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں گے، ڈاکٹر محمد امجد

اسلام آباد (خبرنگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اے پی ایم ایل کے سربراہ سید پرویز مشرف پر تنقیدپرسخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بلاول کو سید پرویز مشرف کا مرہون منت ہونا چاہئے جنہوں نے بینظیر کے قاتلوں کی نشاندہی کی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پرویز مشرف پر تنقید کے بجائے اپنی والدہ کے قاتل کو سزا دلوائیں۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا بھی کریں گے اور اس ملک کی باگ ڈور بھی سنبھالیں گے، پرویز مشرف وطن واپس آکر بلاول کے بابا اور نواز شریف کا بگاڑا ہوا پاکستان بھی ٹھیک کریں گے پرویز مشرف کی عوام میں مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
تازہ ترین