سکھر (بیورو رپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن ڈاکٹر محمدعثمان چاچڑ نے سکھر ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس 15نومبر کو اپنے آفس کے کمیٹی روم میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ پولیس،صحت، پی پی ایچ آئی،تعلیم ،ڈبلیوایچ او اور متعلقہ سرکاری و غیرسرکاری تنظیموں کے افسران اور نمائندے شرکت کریں گے۔