• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کے ماہانہ اعزازیہ کا کیس پی اینڈ ڈی میں اٹک گیا

پشاور ( احتشام طورو ،وقائع نگار ) وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے فنکاروں ، شعراء وادباء کیلئے ماہانہ 30 ہزار روپے اعزازیہ شروع کرنے کا معاملہ محکمہ پی اینڈ ڈی میں اٹک گیا ، صوبے کے اکثر فنکار کام نہ ہونے کی وجہ سے شدیدمالی مشکلات کاشکار ہیں جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے اعلان کردہ انڈومنٹ فنڈ ٗʼصحت کارڈ ٗ ڈویژنل سطح پر کلچر کمپلیکس اور دیگر منصوبے کئی ماہ گزرنےکے بعد بھی التواء کاشکار ہیں ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جولائی سے فنکاروں و شعراء ادباء کو ماہانہ 30ہزار وپے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن 5 ماہ گزر گئے عملدرآمد نہیں ہوا، محکمہ ثقافت نے کیس محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو بھیجا گیا لیکن اس پر پی اینڈ ڈی نےاعتراضات لگا کرکیس محکمہ ثقافت کو بھیج دیا جس نےکیس دوبارہ تیار کرکے پی اینڈ ڈی کو واپس بھیج دیا لیکن پی ڈی پی کی جانب سے تاحال اس کیس کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیاجاسکا اور اعزازیہ کا کیس تاحال پی اینڈ ڈی میں اٹکا ہوا ہے، ذرائع کا مطابق صوبائی حکومت کے مالی مشکلات کی وجہ سے تمام امور التواء کا شکار ہیں ، صوبے کی فنکار برادری نے جنگ کو بتایا کہ کام نہ ہونے کی وجہ سے فنکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کئی ماہ پہلے معروف اداکار ولکھاری نذر محمد، مرحوم ضیاء القمر ٗزرسانگہ کیلئے 3،3 لاکھ روپے کا اعلان کیاگیا لیکن چیک ابھی تک جاری نہیں ہوئے، ڈپٹی سیکرٹری ثقافت وسیاحت توصیف خالد اور ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر شہباز خان نے جنگ کو بتایا کہ صوبائی ترقیاتی پروگرام میں کیس کی منظوری دیدی جائیگی جو 16 نومبر کو ممکن ہے ، فنڈز ریلیز ہونےکے بعد دیگرزیر التواءمنصوبوں پر کام شروع کردیاجائیگا۔
تازہ ترین