• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی پی اسپورٹس کمپلکس پر باکسنگ کورٹ لگانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سربراہ ایس ایچ ارتضی کاظمی نے کہا ہے کہ این بی پی اسپورٹس کمپلکس پر جلد باکسنگ کورٹ تعمیر کیا جائے گا تاکہ یہاں کے کم عمر بچے اور بچیاں ٹریننگ لیں ، جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ این بی پی کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے تمام وسائل کھلاڑیوں اور کھیل کے اداروں پر استعمال کررہاہے ، ہمارے کھلاڑی ہماری پہچان ہیں جب تک میں بینک میں اپنے عہدے پر ہوں کھلاڑیوں کی فلاں وبہبود کے لئے جو ممکن مدد کرسکتا ہوں کروں گا۔ 10 سے 12 سال کی عمر کے بچوں پر اگر آپ توجہ دیں گے تو ان میں سے مستقبل کے ہیروز نکلیں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام اور اس کا پرچم بلند کریں گے۔
تازہ ترین