لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے لیے وزارت خزانہ سے چمٹے رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں ۔نائب امیر جماعت اسلامی و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے بلوچستان میں پندرہ افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں سڑک پر پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔اور کہاہے کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ صوبائی تعصب پھیلانے کی سوچی سمجھی سازش ہے جس کے پیچھے بھارتی تخریب کار کلبھوشن جیسے دہشتگردوں کا ہاتھ ہے ۔