نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش وزارت داخلہ کو ارسال کردی، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست میں احتساب عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی موجود ہیں جس پر اگلے 72 گھنٹوں کے دوران فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں مسلسل عدم حاضری پر ان کے خلاف یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس سے قبل نیب نے گزشتہ روز اسحاق ڈار کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کا اعلان بھی کیا تھا۔