• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان دشمن کی تخریبی سرگرمیوں کا مرکز ، کلبھوشن حکومت کا مہمان،سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ دشمن نے بلوچستان کو اپنی تخریبی سرگرمیوں کا مرکز بنالیاہے جبکہ حکومت نے کلبھوشن کو مہمان بناکر رکھاہواہے ۔ انسانی ہمدردی کے تحت اس کے گھروالوں سے اس سے ملاقات کی آفر کی گئی ہے جسے بھارتی میڈیا پاکستان پر دباؤ کا نتیجہ قرار دے رہاہے ۔ کئی پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کیلئے انسانی ہمدردی کیا معنی رکھتی ہے ؟ کلبھوشن کا بنایا ہوا نیٹ ورک ہی بلوچستان میں کاروائیاں کر رہاہے، حکومت موثر کاروائی کرے۔ پولیس افسروں اور پندرہ معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کے پیچھے بھی وہی عناصر ہیں جو سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں ۔منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بھارت سے ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہضم نہیں ہورہااو ر وہ اپنے تخریب کاروں کے ذریعے پاکستان ،خاص طور پر بلوچستان کو ہدف بنائے ہوئے ہے ۔
تازہ ترین