لاہور(نمائندہ جنگ)ایف آئی اےنے تربت میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے 2افرادکو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ محمد تنویر کو سیالکوٹ کے علاقہ سمبڑیال سے گرفتار کر لیا ہے۔واقعہ میں 15افراد جاں بحق ہوئے تھے۔بتایاگیا ہے کہ ملزم تنویر نے جاں بحق ہونیوالے 2افراد غفور اور زعفران کوترکی بھجوانے کیلئے فی کس ڈیڑھ لاکھ روپےوصول کئے تھے۔