• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کی پیشگوئی، کونسا شہر سیلاب سے پہلے متاثر ہوگا؟

Nasa Tool Predicts Which Cities Will Flood Due To Melting Ice

دنیا کا تقریباً 75فیصد میٹھا پانی زیادہ تر گرین لینڈ اور انٹار کٹیکا کے گلیشیرز میں ذخیرہ ہو تا ہےاوران گلیشیرز  کے  پگھلنے سے سمندر کی سطح میں اضا فہ ہوتا ہے۔

سمندر کی یہ بلند سطح سیلاب کا با عث بنتی ہے۔ ناسا نےسیلاب کی پیش گو ئی اور خطرے سے آگاہ کرنے کا ایک آلہ گریڈینٹ فنگرپرنٹ میپینگ (جی ایف ایم) تیار کیاہےجس کے ذریعے سے پیمائش کی جا سکے گی کہ برف کی تہہ کس حد تک پگھلی ہے اور سمندر کی سطح کتنی بلند ہو ئی ہے۔

کیلیفورنیا کی رسد گاہ میں نا سا کے محققین نے 203 بڑے ساحلی شہروں میں اس آلے کو نصب کیاہے جس سے یہ پتہ لگاکہ انٹا رکٹیکا کے مغربی حصے اورگرین لینڈ کےجنوبی حصے میں زیادہ حساس تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

ناسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نیو یارک کو گرین لینڈ کے شمالی اور مشرقی گلیشیر کے پگھلنے سے سیلاب کا زیادہ خطرہ ہے جبکہ لندن گرین لینڈ کے شمال مغربی گلیشیر کے پگھلنے سے خطرے میں ہے۔

جنوبی ایشیا کے ساحلی شہروں میں کراچی، چاٹگام ،کو لمبواور منگلور کو گرین لینڈ اور انٹار کٹیکا کے گلیشیرز کے پگھلنے سے سیلاب سے متا ثر ہو نے کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین