• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ میں 12گھنٹے حراست کے بعد مہران مری ملک بدر

Todays Print

زیوریخ(مرتضیٰ علی شاہ) بلوچ رہنما نواب خیربخش مری مرحوم کے صاحبزادے مہران مری کو زیوریخ میں 12گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا گیا۔سوئس حکومت نےمہران مری کو اہل خانہ سمیت سوئٹزرلینڈ میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔سوئز حکام نے مہران مری کے بیوی بچوں کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی ۔سوئٹزرلینڈ کی حکومت کے مطابق ملک میں ان کی موجودگی کی صورت میں ملک کیلئے سیکورٹی رسک پیدا ہونے کے خدشے کے تحت مہران مری کو سوئٹزرلینڈ میں داخلہ کی ممانعت کی گئی ہے۔

تازہ ترین