راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے گریڈ 20کے ندیم اسلم چوہدری کو نیا کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا ہے۔گزشتہ چھ ماہ کے لگ بھگ کمشنر راولپنڈی کا عہدہ خالی چلا آ رہا تھا۔اضافی چارج ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے پاس تھا۔ندیم اسلم چوہدری سیکرٹری کوآرڈینیشن سی ایم پنجاب تعینات تھے۔