وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نوازشریف اور شہبازشریف سے گفتگو کے بعد اسحاق ڈار سے استعفیٰ دینے کا کہا، انہوں نے وزارت چھوڑنے سے انکار کردیا ۔
ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران نوازشریف نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کی تجویزدی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو پاکستان میں نہ ہونے پر استعفیٰ دینے کا کہا تھا، جس پر پہلے وہ راضی ہوگئے تھے، بعد میں پیچھے ہٹ گئے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے استعفیٰ دینے کے حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے غلط پیغام جائےگا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسحاق ڈاران دنوں علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں، ادھر پاکستان میں احتساب عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔