تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ مریم نوازکوزیب نہیں دیتا کہ وہ عمران خان سےمتعلق بیانات دیں۔
مریم نواز شریف کی طرف سے پی ٹی آئی سربراہ کو کٹھ پتلی قرار دینے پر شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان بڑی عوامی قوت رکھنے والی جماعت کے سربراہ ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ن لیگ نااہلی کے باعث مایوسی کا شکار ہے ،حکمران جماعت اپنی مدت پوری کرتی دکھائی نہیں دے رہی ۔
شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ شریف فیملی کے بچے گرتی ساکھ بچانےعوام میں جا رہے ہیں۔