نوابشاہ(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی صدر اور ایم این اے فریال تالپورنے پیپلز پارٹی کی سینئر کارکن اور رتوڈیرو وارڈ نمبر دو کے کونسلر مشتاق جلبانی کی علالت کے باعث انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق جلبانی بہترین انسان اور پی پی کا اثاثہ تھے انکی پارٹی کیلئے خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔فریال تالپور نے مشتاق جلبانی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہیں۔