• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید سے رقم کا تقاضہ کرنیوالے ملک نور اعوان قومی اسمبلی کیلئے ن لیگ کے ممکنہ امیداوار

ٹوکیو (عرفان صدیقی) شیخ رشید سے 22؍ لاکھ روپے کی رقم کا تقاضہ کرنے پر شہرت حاصل کرنیوالے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان اگلے انتخابات میں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ن لیگ کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک نور اعوان گزشتہ چند ماہ میں پارٹی کیلئے اپنی خدمات کے ذریعے ن لیگ کے قائد نواز شریف کی قربت حاصل کرنے میں کامیاب نظر آئے ہیں جبکہ ملک نوراعوان جن کا آبائی تعلق بھی اسلام آباد سے ہے اور اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی بھی ان کے حلقے اور سپورٹ سے ہی جیت حاصل کرسکے ہیں جبکہ ملک نور اعوان نے حالیہ دنوں میں نہ صرف ںنواز شریف بلکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بھی قربت حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد ہونے والی حلقہ بندیوں کے نتیجے میں اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا اضافہ متوقع ہے جس کے بعد کئی اہم شخصیات اس نشست کے ٹکٹ کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں تاہم ملک نور اعوان جو ایک سال قبل میاں نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان منتقل ہوچکے ہیں اور اسلام آباد کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں اس نشست کے لیے ن لیگ کی جانب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں تاہم انھیں پارٹی قیادت نے تاحال کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے لیکن انہیں ن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود اور صدر اسحق ڈار کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے ۔
تازہ ترین