قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔دھرنے سے لوگوں کو پریشانی ہےجو قابل افسوس ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،وہ اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے ریفرنڈم کی بات کی ہے تووہ خودغیرآئینی راستے پرجارہےہیں،نوازشریف کوآئینی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، وقت سے پہلے الیکشن کامطالبہ غیر ضروری ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کونوازشریف نے خود باہر جانے کی اجازت دی،احتساب برابری کی بنیاد پر ہوناچاہیے۔
نواز شریف غیر آئینی طرف جارہےہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔انہوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی،تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔