• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک خطے کا شاندار گیم چینجر منصوبہ ہے، پرویز خٹک

C Pak Game Changer Project In The Region

خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ سی پیک پورے خطے کا شاندار گیم چینجر منصوبہ ہے جس کیلئے تیاریوں کا معیار بھی اتنا ہی اونچاہونا چاہئے۔

ایڈورڈ کالج پشاور میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کے نئے شعبے کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہناتھا کہ اس مقصد کیلئے ہماری صوبائی حکومت نے بھرپور تیاریاں شروع کی ہیںاور ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پیک کا انتہائی کارآمد شعبہ ہے جس کی بدولت ہم باقی تمام شعبوں میں اپنی پیداوری صلاحیت کو کئی گنا زیادہ بڑھا سکتے ہیں۔

ہماری جامعات اور اعلیٰ تعلیم کے دیگر اداروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی تیاری پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے جو سافٹ اور ہارڈوئیر کے علاوہ الیکٹرانکس، ٹیلی وموبائل کمیونیکیشن اور دیگر تمام امور پر مکمل دسترس رکھتے ہوں اور سی پیک و نان سی پیک تمام ترقیاتی اسکیموں اور شعبوں کو دن دگنی رات چوگنی فروغ دے سکیں۔

انہوں نے نوجوان نسل پر بھی زور دیا کہ دیگر شعبوں کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی اعلیٰ مہارت حاصل کریں تاکہ وہ قوم کے روشن مستقبل کو یقینی بنا سکیں۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نیئر فردوس اور دیگر ماہرین تعلیم نے بھی اس موقع پرخطاب کیا جنہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات اور کالج کے مختلف تاریخی پہلوئوں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات پر صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔

تازہ ترین