• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے شعبوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ،ڈی جی نیب ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) احتساب بیورو ملتان کے پراسیکیورٹر جنرل وقاص قادر ڈار کے اعزاز میں انکی مدت تعیناتی ختم ہونے پر ملتان آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈی جی نے وقاص قادر ڈار کی نیب کیلئے خدمات کو سراہااور کہا کہ انسویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے شعبوں کے درمیان انکی توجہ کی وجہ سے باہمی تعاون میں میں اضافہ ہوا ،اسی وجہ سے نیب ملتان کے کسی بھی دوسرے تحقیقاتی ادارے سےعدالت سے سزاء کی شرح 75.5 ہے جو کہ تاریخی ریکارڈ ہے،اس موقع پر وقاص قادر ڈار نے کہا کہ نوجوان افسر معاشرہ سے کرپشن کے خاتم کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں ۔
تازہ ترین