پشاور(خصوصی نامہ نگار) آل خیبرپختونخوا ٹیکنیکل بورڈ انٹر کالجز باسکٹ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ پارہ چنار نے جیت لیا ،فاتح ٹیم نے فائنل میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پشاور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 56-44 سے ہراکر پاکستان انٹر ٹیکنیکل بورڈز مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاورکے زیراہتمام انٹر کالجز سالانہ مقابلوں کے سلسلے میں باسکٹ بال کا فائنل ٹیکنیکل کالج پشاور میں کھیلا گیا اس موقع پر چیئر مین ٹیکنیکل بورڈ پروفیسر غلام قاسم مہمان خصوصی تھے ، چیف آرگنائز مومن خان ، ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن ٹیکنیکل بورڈ اصحاب حسین،خیبر پختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر اعوان بھی موجود تھے ۔