• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سردی کی لہر، قلات کا درجہ حرارت منفی سات

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ قلات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ کالام میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5، استور، گلگت میں منفی 4، دیر،کوئٹہ اور اسکردو میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5، پشاور میں 6 ، لاہور میں 8اور کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

تازہ ترین