• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو میں بنیادی مراکز صحت فعال ہیں،اصغر مری

کوئٹہ(پ ر) میر اصغر خان مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی نے شفیق احمد مینگل کی سربراہی میں ضلع کوہلو میں بہترین کام انجام دیئے اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہیں جبکہ بنیادی مراکز صحت مکمل طور پر فعال ہیں۔ گزشتہ روز پی پی ایچ آئی اور ڈی ایس ایم کے حوالے سے شائع بیان ذاتی مقاصد اور پی پی ایچ آئی جیسے بہترین کارکردگی کے حامل ادارے کو بدنام کرنے کی سازش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین