• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

Farah Khan Intended To Visit Pakistan

بالی ووڈ کی معروف فلمساز ،ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

FARAH-KHAN-222

دبئی میں فرح خان نے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے فیشن برانڈ دی لیبل بازار کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک پاکستانی فیشن میگزین کو انٹرویو دیا۔

انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گی؟ جس کا جواب فرح خان نے انتہائی محبت کے ساتھ مثبت انداز میں دیا۔

انہوںنے کہاکہ مجھے پاکستان آنے کا بے حد شوق ہے، میں جانتی ہوں کہ وہاں بہت سارے لوگ ہیں جو مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے کام کو سراہتے ہیں، میں ایک ضرور پاکستان آنا چاہوں گی۔

FARAH-KHAN-333

فرح خان کی فلموں کو بھارت سمیت پاکستان میں بھی خوب پذیرائی ملتی ہے ، ان کی چند مشہور فلموں میں اوم شانتی اوم ، میں ہوں نا اور ہیپی نیو ایئر شامل ہیں ۔اس سے قبل بالی ووڈ اداکار رشی کپور بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

تازہ ترین