کراچی( جنگ نیوز) وفاقی حکومت نے ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) سلور فلائی ویٹ چمپیئن باکسر محمد وسیم کی جانب سے فنڈ کی کمی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کو دیے گئے فنڈز کی تفصیلات جاری کردی۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطےنے کہا ہے کہ ان کو تقریباً دو کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔محمد وسیم کی پاکستان اور بیرون ملک کوچنگ کے لیے حکومت نے لاکھوں روپے جاری کیے جس کا مطلب ہے کہ حکومت نے باکسر کا خیال رکھا اور ہر مرحلے میں ان کی معاونت کی۔