• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کا مطالبہ ہے پاناما اسکینڈل میں تمام افراد کا احتساب ہو،سراج الحق

Nation Demand To Probe All People Whose Name In Panama Scandal Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ پانامااسکینڈل میں شامل تمام افراد کا احتساب ہو، اس کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے،کسی سےامتیازی سلوک نہیں ہوناچاہیے، احتساب کے بغیر ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پاناماپیپرز میں سامنے آنے والے چار سو سے زائد افراد سے تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت آج کرے گی ۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے چار سو سے زائد پاکستانوں سے تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کے لیے درخواستیں داخل کر رکھی ہیں۔

 

تازہ ترین