• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے ضامن آج احتساب عدالت میں تحریری جواب جمع کرائینگے

Todays Print

اسلام آباد (بلال عباسی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی اسحاق ڈار کی نیب ریفرنس میں عدم حاضری سے متعلق تحریری جواب آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرائیں گے ۔ گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے اسحاق ڈار کو مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

جبکہ اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت اب 4دسمبر کو ہو گی ۔

تازہ ترین