ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدا لتی ا حکا مات کی تعمیل نہ کر نے پر ایس ایچ او کو شو کاز نو ٹس جبکہ 6 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاہے، فاضل عدالت نے تھانہ الپہ میں درج منشیات کے مقد مہ سرکاربنام مختیارحسین میں عدا لتی ا حکا مات کی تعمیل نہ کر نے پر ایس ایچ او کو شو کاز نو ٹس جا ری کر تے ہو ئےگواہوں کوپیش نہیں کرنے پرو ضا حت دینے اور سب انسپکٹروں محمداکرم ،نذرعباس اورمحمدحیات، اسسٹنٹ سب انسپکٹر وحیدحسین، ہیڈکانسٹیبل محمدعارف،کانسٹیبل سہیل احمد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے، ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون پرتشددکامقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پرایس ایچ اوتھانہ قطب پورسے 8 دسمبر کوجواب طلب کرلیاہے ،فاضل عدالت میں ملتان کی رابعہ بشیرنے درخواست دائر کی تھی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے اشتہاری کوفرارکرانے کےمقدمہ میں ملوث محمدشریف کو جیل بھجوانے کی پولیس استدعامستردکرتے ہوئے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کاحکم دیاہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات ملوث 2 ملزموں افتخارعلی کا4 روزہ اور عنصرسلیم کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ،، ملزم محمدصدیق ،عمران ،امیر حمزہ اور ملزم قاسم کوجوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے ، ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدما ت میں ملوث 2 ملزموں عبدالرشید اور عدیل احمدکی درخواست ضمانت منظور کرنےاور ملزم یسیٰن کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرپولیس سے 25 نومبر کو ریکارڈ طلب کرلیاہے۔