ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب نے ملتان سے گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور سٹیکر کی ڈیمانڈ طلب کی ہے جس پر محکمہ نے ڈیمانڈ بھجوادی ،آئندہ چند روز میں ڈیمانڈ آنے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا جائےگا، دریں اثنا نجی کوریئرکمپنی نے محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس ملتان سے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں گاڑیوں کے مالکان کو بھجوانے سے معذرت کرلی،اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ایکسائز(موٹربرانچ)نے گاڑیوں کی سریز 2012-13کی کمپیوٹرائزڈ نمبرپلیٹیں گاڑیوں کے مالکان کو بھجوانے کیلئےنجی کوریئرکمپنی سے رجوع کیا تھا اور کمپنی کو مذکورہ سریز کی نمبر پلیٹیں بھی بھجوادی گئیں لیکن کمپنی نے 4سال بعد مذکورہ سریز کی نمبر پلیٹیں ایڈریس بھجوادیں اس ضمن میں ای ٹی موٹربرانچ کا کہنا ہے کہ مذکورہ سریز کی نمبر پلیٹوں کوازسرنو ترتیب دے رہے ہیں بہت جلد گاڑیوں کے مالکان کے حوالے کردی جائیں گی۔