سکھر (بیورو رپورٹ،چوہدری محمد ارشاد)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے 2014میں ہم پر دروازے بن کئے تھے، آج ہم نے دروازے بند کئے ہیں، نواز شریف نے پہلے دعوت دی اور پھر اچانک آصف علی زرداری کو منع کردیا، آج وہ آصف زرداری سے ملنے کی بات کررہے ہیں، میں تو اتنا ہی کہوں گا کہ سب کچھ لٹا کے یہ ہوش میں آئے ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی اسی دن ختم ہوگیا تھا جب میاں نواز شریف کالا کوٹ پہن کر میمو گیٹ پر سپریم کورٹ میں داخل ہوئے تھے، ہر آدمی جمہوریت کا چیمپئن بننے کا دعویٰ کرتا ہے،پارلیمنٹ میں نہ آنے والے جمہوریت کے دعویدار نہیں ہوسکتے۔