• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرداخلہ احسن اقبال کااقامہ ظاہرنہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا گیا

لاہور(خبرنگارخصوصی)وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامے کو ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سےرجوع کر لیا گیا ہے اور ایک خط کے ذریعے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر وزیر داخلہ کیخلاف اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات مانگ لی گئی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کے ایما پر خط لکھا جس میں نشاندہی کی گئی کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا اقامہ منظر عام پر آگیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے اس اقامہ کے بارے میں معلومات ابھی تک ابھی ویب سائٹ پر شائع نہیں کیں۔ خط میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اقامہ کے ذریعے حاصل کردہ آمدن اور اس پر ٹیکس کی ادائیگی بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ اس طرح الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکا۔ خط میں سوال اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اب تک احسن اقبال کیخلاف اقامہ کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے پر کیا کارروائی کی ہے۔ خط میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامہ کے بارے میں معلومات اور کارروائی کے بارے میں تفصیلات بتائی جائیں۔
تازہ ترین