جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا ہے ۔
لاہورسےجاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس معاملے میں افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب کرنی چاہئے تھی، جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی، عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔