• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی انتظامیہ قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نظر نہ آئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) فیض آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باوجود راولپنڈی کی انتظامیہ کوئی قابل ذکر کارکردگی یا حکمت عملی دکھانے میں کامیاب نظر نہیں آ رہی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن جنہوں نے چند روز قبل چارج لیا‘ اور چارج لیتے ہی فیض آباد دھرنے کا جائزہ لیا تھا‘ اُنکی طرف سے کوئی اہم ہدایت تاحال میڈیا کو جاری نہیں ہوئی۔ یہی حال راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا ہے۔ ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے باوجود ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے کوئی پریس نوٹ جاری نہیں کیا۔ انتظامی اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سرکاری افسران سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا لیکن کوئی افسر کوئی قابل ذکر حکمت عملی بتانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ بار بار کے سوال کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی صرف اتنا ہی بتا سکے کہ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے جبکہ انتظامی افسران کی اکثریت نے چپ سادھے رکھی۔ کئی افسران تو کنی کتراتے رہے‘ حالانکہ حال ہی میں تین اسسٹنٹ کمشنروں کو مجسٹریٹس کے اختیارات بھی مل گئے ہیں لیکن وہ بھی فیلڈ میں دکھائی نہ دیئے۔ افسران حکمت عملی کو مخفی رکھنے کی کوششوں میں مصروف نظر آئے۔
تازہ ترین