ڈسکہ(مانیٹرنگ سیل) ملیانوالہ میں نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد 2 بچوںسمیت پھینک دیا اور سردیسے ٹھٹھر کر ایک بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈسکہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقے ملیانوالہ سے ایک خاتون اور اس کے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ پاس پڑے ایک بچے کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا گیا۔بتدائی تفتیش کے مطابق مقتول خاتون کے انگوٹھے پر سیاہی کے نشان ہیں جس سے شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے خاتون سے کسی دستاویز پر انگوٹھے لے کر قتل کیا اور لاش کو دو بچوں سمیت سردی میں بے سروسامان پھینک دیا۔ سخت سردی میں ایک بچہ ٹھٹھر کر مرگیا جب کہ دوسرے بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔