• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں عبدالحسیب اور رئوف صدیقی کی نوابشاہ میں مذہبی جماعت کے دھرنے میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور اراکین سندھ اسمبلی عبدالحسیب اور رئوف صدیقی نے نوابشاہ کے علاقے اللہ والی چوک پر لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی دھرنے میں شرکت کی اور دھرنے کے منتظمین قاری ساجد اویسی اور شفیق الرحمٰن سمیت دھرنے کے شرکاء سے یکجہتی کااظہار کیا ۔نوابشاہ زون کے انچارج معظم خان ، جوائنٹ انچارجز لیاقت ملک اور غلام محمد سمیت سیکٹر و یونٹ کے اراکین بھی ان کے ساتھ تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے ملک بھر میں دھرنے اور ان میں شریک عوام کے مذہبی جذبات کا احترام کیاجائے اور کسی بھی حالت میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ دھرنے کے شرکاء جس مقصد کیلئے دھرنے دے رہے ہیں وہ خالصتاً مذہبی ہے، شرکاء کے مذہبی عقائد کا احترام کئے بغیر اور جائز مطالبات تسلیم کئے بغیر معاملات کو حل نہیں کیاجاسکتا ہے۔
تازہ ترین