• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں فنکشنل لیگ کا جلسہ تیسری قوت کےسہارے کیا گیا ، منظور وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ سکھر میں فنکشنل لیگ کا جلسہ تیسری قوت کےسہارے کیا گیا ہے، یہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نہیں بلکہ جنرل مشرف الائنس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ڈی اے کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ ف لیگ کے رہنماء صدرالدین شاہ کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی ہے,جنرل مشرف الائنس عام انتخابات میں پہلے سے بھی کم سیٹیں لے گا،سندھ میں لوگوں نے کرپشن کرنا فنکشنل لیگ سے ہی سیکھا ہے ۔ فنکشنل لیگ کبھی جنرل ضیاء توکبھی جام صادق تو کبھی مشرف تو کبھی ن لیگ کے ساتھ مل جاتی ہے، یہ لوگ اقتد ا ر میں آنے کے لیے سندھ دشمنوں کے ساتھ مل جاتے ہیں۔انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ف لیگ والوں سے کام لیکران کوبھی جیل بھیج دیگی،اسٹیبلشمنٹ کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑے گی، جی ایم اے کا مجھے کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا،جلد جنرل مشرف الائنس والے ٹکڑوں میں بٹ جائیں گے. الیکشن سے پہلے کچھ رہنماء پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گے،آئندہ انتخابات میں فنکشنل لیگ کو سانگھڑ اور خیرپور میں بھی شکست ہوگی. آئندہ انتخابات میں فنکشنل لیگ پھول کے نشان پر ہی الیکشن لڑے گی جس کو شکست ملے گی آلائنس والے کس منہ سے کرپشن کی بات کررہے ہیں,سکھر میں فنکشنل لیگ کا جلسہ مریدوں اور مرشدوں کا جلسہ ہے۔
تازہ ترین