• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس یونیورس 2017 کا تاج جنوبی افریقہ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

لاس ویگاس میں سجے رنگارنگ 66 ویں مس یونیورس مقابلے کا تاج جنوبی افریقہ کی حسینہ کے سر پر سج گیا۔

ڈیمی لیہہ نیل پیٹرز نے دنیا بھر سے آئی ہوئی 92 حسیناؤں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور مِس یونیورس 2017 قرار پائیں۔

مقابلے کی میزبانی کے فرائض اسٹیو ہاروے نے سرانجام دیئے۔

رواں برس عالمی مقابلہ حسن میں تین ممالک کی حسیناؤں نے پہلی مرتبہ شرکت کی جن میں کمبوڈیا، لاؤس اور نیپال شامل ہیں۔

 مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی ڈیمی لیہہ نیل پیٹرز کو ایک سال کا معاوضہ اور نیویارک شہر میں ایک لگژری اپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر انعامات بھی دیئے گئے۔

ڈیمی لیہہ نیل پیٹرز بطور سیلف ڈیفنس ٹرینر کام کرتی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں نارتھ-ویسٹ یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

تازہ ترین