برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے آئندہ سال پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
فریال مخدوم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ہماری محبت کا محور ہے، وہاں جانے میں کوئی خطرہ ہے نہ کوئی فکر ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور عامر خان ایک دوسرے کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل عامر اور فریال کے درمیان تعلقات کچھ ناقص موڑ اختیار کر چکے تھے جس کے باعث سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی تھی۔