• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے آج بھی بند

Education Sector Also Remainded Closed Today Multan And Lahore

مرکزی دھرنے کے خاتمے کے بعد اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں آج تمام اسکول اور کالج کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیم کے تحت اسلام آباد میں آج تمام سرکاری اسکول، کالجز بند رہیں گے۔

جنرل سیکریٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تمام پرائیویٹ اسکول آج بند رہیں گے۔

یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں نسٹ، قائد اعظم، اسلامک یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور کامسیٹس یونیورسٹی بھی آج بند رہے گی۔

ادھر لاہور میں بھی آج دوسرے دن تمام سرکاری و نجی اسکول و کالج بند ہیں، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود پہلے ہی آج بھی تعلیمی اداروں میں تعطیل کااعلان کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ملتان میں آج بھی سرکاری و نجی اسکول ، کالج و جامعات بند ہیں۔

تازہ ترین