• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار، دستی بم، اسلحہ برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناکر 5 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا گیا جن کاتعلق کالعدم تحریک طالبان اورالقاعدہ سےبتایاجاتاہے‘ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ اورہینڈگرنیڈ برآمد ہوئے۔ملزمان کو ہیڈمحمد والا روڈ پربنڈہ سندیلہ سےخفیہ اطلاع پر گرفتارکیاگیا‘تعلق ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے،محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی )پنجاب کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کےمطابق سی ٹی ڈی ملتان کو قابل اعتماد اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور القاعدہ سےمنسلک 5 دہشتگرد ہیڈمحمد والا روڈ پر بنڈہ سندیلہ میں موجود ہیں جو رات کوحساس تنصیبات پر حملے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے بنڈہ سندیلہ میں چھاپہ مارکرپانچوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر‘ابو ذر‘نعمان‘مبین اور ارسلان شامل ہیں۔ملزموں کے قبضے سے 5 تیارہینڈگرنیڈ اورایک 30 بور پستول برآمد ہوئے‘ہینڈ گرنیڈز کو بم ڈسپوزل کے حکام نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔ دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تحقیقات شروع کر دیا گیاہے۔
تازہ ترین